دبئی کی حکمران خاندان کی شہزادی شیخہ مہرہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ گزشتہ سال انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر شیخ مانا بن محمد المکتوم کو طلاق دینے کا اعلان کرنے والی شہزادی نے اب امریکی ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کر لی ہے۔ رپورٹس کے مطابق شہزادی اور فرنچ مونٹانا نے یہ منگنی رواں سال جون میں پیرس فیشن ویک کے دوران کی، جہاں فرنچ مونٹانا نے اپنی پہلی پرفارمنس پیش کی تھی۔
واضح رہے کہ شہزادی مہرہ نے گزشتہ سال جولائی میں سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کا اعلان کر کے دنیا بھر میں توجہ حاصل کی تھی۔ اب ان کے نئے رشتے نے ایک بار پھر انہیں خبروں میں لا دیا ہے۔














