Welcome To Qalm-e-Sindh

اچھے تعلقات کا مطلب یہ نہیں کہ غلط کاموں میں ساتھ دیا جائے”: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی حملے کے بعد پیدا ہونے والی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے امریکہ کے خلاف واضح موقف اختیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھے تعلقات کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ پاکستان غلط کاموں میں بھی ساتھ دے۔

نیوز کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار نے بتایا کہ ایران نے امریکی حملے کا سخت جواب دیا اور قطر میں امریکی اڈے پر حملہ کرکے اپنی عزت کا تحفظ کیا۔ انہوں نے کہا، “ایران نے اپنے حق کا دفاع باوقار طریقے سے کیا اور اب بحران کم ہوتا جا رہا ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر اب تک قائم ہے۔”

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایرانی صدر کی پارلیمان میں تقریر پر ایرانی ارکان نے پاکستان کے لیے تشکر کے نعرے لگائے، جو پاکستان کی سفارتی کوششوں کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ اسحاق ڈار نے او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران ترکی کے صدر کی گرمجوشی سے ملاقات کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ پاکستان کی کوششوں سے او آئی سی میں ایران کے مسئلے پر خصوصی سیشن منعقد ہوا۔ انہوں نے کہا، “مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھی او آئی سی کے رابطہ گروپ کا اجلاس پاکستان کی کاوشوں سے عمل میں آیا۔” وزیر خارجہ نے یاد دلایا کہ پاکستان، ایران اور ترکی آر سی ڈی کے بانی تھے، جسے بعد میں توسیع دے کر اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) میں تبدیل کیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی کہا کہ “اللہ نے معرکہ حق میں ہماری مدد کی کیونکہ ہم حق کے راستے پر تھے۔”

Related Posts