Welcome To Qalm-e-Sindh

پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم نے سعودی عرب کو دھول چٹا دی!

جنوبی کوریا: ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی ویمن نیٹ بال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی عرب کو بے رحمی سے شکست دے دی۔ پاکستان نے مقابلے کو 71 کے زور دار سکور کے ساتھ 15 گولز پر مکمل کر کے اپنی برتری ثابت کر دی۔

پاکستانی کھلاڑی لیا رضا شاہ، علیشاہ نوید، سمعیہ صفدر اور حلیمہ نے زبردست کھیل پیش کیا اور ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پاکستان کا اگلا مقابلہ 28 جون کو چائنیز تائپے کے خلاف ہوگا جہاں ٹیم اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے میدان میں اترے گی۔

اس چیمپئن شپ میں 11 ممالک کی ٹیمیں دو گروپس میں تقسیم ہیں، جس میں پاکستان گروپ بی کا حصہ ہے جہاں چائنیز تائپے، جاپان، کوریا، مالدیپ اور سعودی عرب شامل ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے لیے یہ چیمپئن شپ فتح کے نئے دروازے کھولنے کا موقع ہے اور شائقین کو امید ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند رہے گا۔

Related Posts