واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک بار پھر بڑا اپڈیٹ متعارف کرواتے ہوئے اشتہارات کے لیے جدید فیچرز کا اعلان کر دیا ہے۔ میٹا کی جانب سے متعارف کرائے گئے ان نئے فیچرز میں پیڈ چینل سبسکرپشنز، واٹس ایپ چینلز کی پروموشن اور اسٹیٹس پر اشتہارات شامل ہیں، جو صارفین کے لیے زیادہ آسانی اور بہتر تجربہ فراہم کریں گے۔
لیکن سب سے بڑی بات یہ ہے کہ واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کو ہر صورت میں برقرار رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔ میٹا کی پروڈکٹ مینجمنٹ کی نائب صدر نکیلا سری نواسن نے واضح کیا کہ صارفین کے ذاتی میسجز، کالز اور اسٹیٹس مکمل طور پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رہیں گے اور اشتہارات کے لیے ان تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔
اشتہارات کے لیے صرف چند بنیادی معلومات جیسے ملک، شہر اور زبان کا استعمال کیا جائے گا، تاکہ صارف کا ذاتی ڈیٹا محفوظ رہے۔
یہ جدید فیچرز اگلے چند مہینوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو جائیں گے، جو واٹس ایپ کو مزید موثر اور کاروباری دنیا کے لیے کارآمد بنائیں گے۔
کیا آپ کو لگتا ہے کہ واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا؟ تبصرے میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرنا مت بھولیں!














