ایرانی میزائل حملوں کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر اسرائیل میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ نے ملک بھر میں بڑی تقریبات پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ اسکولز کو بھی تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔
نئی سول ڈیفنس پالیسی کے تحت شام 6 بجے سے نافذ العمل ہدایات میں کہا گیا ہے کہ جہاں محفوظ پناہ گاہ دستیاب ہو، وہاں 30 افراد تک اجتماعات کی اجازت ہوگی، ورنہ تمام بڑے پروگرام اور اجتماعات ممنوع ہیں۔ دفاتر کو بھی اس شرط پر کھولا جا سکتا ہے کہ ہر وقت پناہ گاہ تک فوری رسائی ممکن ہو۔اسرائیل کے بیشتر علاقوں میں سرگرمیوں کو ’’ضروری سرگرمی‘‘ سے کم کر کے ’’محدود سرگرمی‘‘ کا درجہ دے دیا گیا ہے تاکہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ پابندیاں جمعہ کی رات تک برقرار رہیں گی، جس کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر مزید حکمت عملی تیار کی جائے گی۔عالمی برادری کی نظریں اس خطے پر جمی ہوئی ہیں جہاں کشیدگی ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔
کیا ایران اور اسرائیل کے درمیان یہ کشیدگی عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ بنے گی؟ وقت ہی بتائے گا۔














