Welcome To Qalm-e-Sindh

نیتن یاہو کا تہران پر بڑی کارروائی کرنے کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے تہران میں بڑی فوجی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے دو اہم اہداف کو جلد نشانہ بنانے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیارے تہران کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول رکھتے ہیں، اور آنے والی کارروائی “بڑی اور فیصلہ کن” ہو گی۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ایک بیان میں ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام کو اسرائیل کے لیے “براہِ راست اور مستقل خطرہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اس خطرے کا خاتمہ کیا جائے۔اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلیجنس چیف اور ان کے نائب کو ایک حالیہ خفیہ کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ صرف شروعات ہے، مزید کارروائیاں جلد کی جائیں گی۔

اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر تزاھی بانیگبی نے بھی اعتراف کیا ہے کہ حالیہ حملوں کے باوجود ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل موجود ہیں، اور اسرائیل اپنے اہداف مکمل طور پر حاصل نہیں کر پایا۔بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کا یہ اعلان خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے، اور اگر اسرائیل نے تہران میں براہِ راست کارروائی کی تو ایران کا ردعمل شدید ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ ایک اور بڑی جنگ کی جانب بڑھ سکتا ہے

Related Posts