Welcome To Qalm-e-Sindh

پوسٹ حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز حجاج کو لے کر کراچی پہنچ گئی

پاکستان میں پوسٹ حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جہاں نجی ایئرلائن کی پہلی پرواز سعودی عرب سے 1 بج کر 25 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔

ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (PAA) کے مطابق اس سال 21 ہزار سے زائد حجاج کرام کی واپسی کراچی ایئرپورٹ کے ذریعے متوقع ہے۔ حج آپریشن کے سلسلے میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، اور متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ حجاج کی وطن واپسی پر سہولیات میں کوئی کمی نہ رہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پوسٹ حج آپریشن کا اختتام 9 جولائی 2025 کو آخری واپسی پرواز کے ساتھ ہوگا۔ حجاج کرام کے استقبال کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کیے گئے ہیں، جب کہ ایمیگریشن، کسٹمز اور صحت کے حکام بھی متحرک ہیں۔کراچی ایئرپورٹ پر پہلی واپسی پرواز کے موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے، جہاں عزیز و اقارب نے طویل انتظار کے بعد اپنے پیاروں کو گلے لگایا۔

Related Posts