کراچی:
قلمِ سندھ میڈیا کی ٹیم کی طرف سے پوری دنیا میں بسنے والی ہر مسلمان بھائی اور بہن کو عید الاضحیٰ کی خوشیوں بھری دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ یہ مبارک موقع ہمیں قربانی، ایثار اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنے جذبے کو تازہ کرنے کی یاد دلاتا ہے۔
عید الاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ایمان اور قربانی کے جذبے کی تعلیم دیتا ہے، جو ہمیں صبر، شکرگزاری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ قلمِ سندھ میڈیا دعاگو ہے کہ یہ عید آپ کے گھر خوشیاں، سکون اور کامیابیاں لے کر آئے، اور اللہ تعالیٰ آپ کی عبادات اور قربانیاں قبول فرمائے۔ہماری یہی دعا ہے کہ یہ مقدس موقع پوری امت مسلمہ کے لیے امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آئے اور دنیا بھر میں انسانیت کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہو۔
عید مبارک!














