Welcome To Qalm-e-Sindh

سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیراعظم اور آرمی چیف کا خصوصی عمرہ، خانہ کعبہ کے دروازے کھول دیے گئے

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب میں عمرے کی سعادت حاصل کی۔ سعودی حکام نے پاکستانی وفد کے لیے خانہ کعبہ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے، جہاں وزیراعظم اور آرمی چیف نے وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور روحانی فیض حاصل کیا۔

یہ موقع نہ صرف پاکستانی قیادت کے لیے ایک تاریخی لمحہ تھا بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کی مضبوطی کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے عمرے کے دوران ملکی ترقی، خوشحالی اور امت مسلمہ کے لیے دعا کی، خاص طور پر کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کی آزادی اور انصاف کی خاطر خصوصی دعا گو رہے۔وفد نے سعودی ولی عہد کی جانب سے دی گئی مہمان نوازی پر شکر ادا کیا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستان کی اقتصادی ترقی اور عوامی فلاح کے حوالے سے حالیہ کامیابیوں پر بھی شکرانے کے نوافل پڑھے گئے، جنہیں اس مقدس مقام پر ادا کرنا ہر مسلمان کے لیے ایک باعثِ فخر ہے۔یہ روحانی دورہ پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

Related Posts