غزہ میں محصور فلسطینیوں پر ظلم کا پہاڑ ایک بار پھر ٹوٹ پڑا۔ امداد کی راہ میں کھڑے ہزاروں فلسطینیوں پر اسرائیلی ٹینکوں نے بلا اشتعال گولا باری کی، جس کے نتیجے میں 31 بے گناہ شہری شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔یہ حملہ رفح کی نتزاریم راہداری پر امریکی امدادی مرکز کے باہر ہوا، جہاں خوراک کی تقسیم کی منتظر فلسطینی جمع تھے۔ زخمیوں تک پہنچنے والی ایمبولینسوں کو بھی اسرائیلی فوج نے روک دیا، جس سے صورتحال مزید خطرناک ہو گئی ہے۔اس درمیان امریکہ کی جنگ بندی کی پیشکش پر حماس کا جواب سخت رہا، جس میں انہوں نے مستقل امن اور مکمل اسرائیلی انخلا کے بغیر معاہدے کو ناقابل قبول قرار دیا۔یہ سلسلہ جاری ہے اور غزہ کی زمین پر مظلوم فلسطینیوں کی جانیں مسلسل خطرے میں ہیں۔