کراچی میں عید سے قبل افسوسناک واقعہ! عزیز آباد میں شہری سے قربانی کے تین دنبے اور رکشہ چھیننے کے معاملے پر کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے بڑا ایکشن لے لیا۔ایس ایچ او عزیز آباد کی ایک سالہ سروس ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ پولیس چیف نے واضح ہدایت دی ہے کہ 3 دن میں ملزمان کی گرفتاری، جانوروں اور رکشے کی بازیابی یقینی بنائی جائے، بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔واقعہ عائشہ منزل کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے متاثرہ شہری راشد سے رکشے سمیت تین دنبے چھین لیے۔ متاثرہ شخص کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی جس میں اسے روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔واقعے کا مقدمہ تھانہ عزیز آباد میں درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ شہریوں کی جانب سے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے، جب کہ سوشل میڈیا پر پولیس پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔














