سندھ حکومت نے صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش پر 90 دن کی پابندی عائد کر دی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی آج سے نافذالعمل ہو گئی ہے، جس کا اطلاق عام شہریوں پر ہوگا۔
پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، جبکہ سیکیورٹی گارڈز کو ڈیوٹی کے دوران اسلحہ گاڑی کے اندر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او کو فوری کارروائی کا اختیار دیا گیا ہے۔یہ فیصلہ حالیہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ معاشرے میں خوف و ہراس کو کم کیا جا سکے اور شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔