Welcome To Qalm-e-Sindh

ملتان سلطانز کی مسلسل ناکامیوں پر بیٹنگ کوچ کا ردعمل، شائقین سے معذرت

ملتان سلطانز کے بیٹنگ کوچ جولین ووڈ نے ٹیم کی لگاتار تیسری شکست پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ نتائج سے ہم مطمئن نہیں ہیں۔

پی ایس ایل کے 25ویں میچ میں پشاور زلمی کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کے بعد ملتان اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران جولین ووڈ نے کہا کہ ابتدائی پانچ وکٹیں جلد گرنے سے ٹیم مومینٹم حاصل نہ کر سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ میچ ہارنے کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں کی جاتی ہیں، کوئی بھی ٹیم ہر وقت بہترین کارکردگی نہیں دکھا سکتی۔ ہم پہلا میچ ہارنے کے بعد سنبھل نہیں سکے، شائقین کرکٹ سے معذرت خواہ ہیں کہ ہم توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز نے صرف ایک میچ میں لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دی ہے جبکہ باقی تمام میچوں میں ناکامی کا سامنا رہا۔ ٹیم اپنا آخری میچ 11 مئی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی۔

Related Posts