Welcome To Qalm-e-Sindh

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 71 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے تین روزہ آپریشن کے دوران 71 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی پاک افغان سرحد کے قریب سوئپنگ اور کلیئرنس آپریشن کے تحت کی گئی، جس کے دوران گزشتہ روز 54 دہشتگرد مارے گئے، جب کہ بعد ازاں فالو اپ آپریشن میں مزید 17 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ حکام کے مطابق یہ دہشتگرد حسن خیل کے نواحی علاقوں میں سرگرم تھے اور اپنے بھارتی سرپرستوں کے اشارے پر کارروائیاں کر رہے تھے۔

فوجی ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور ملک کے امن، ترقی اور استحکام کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

Related Posts