Welcome To Qalm-e-Sindh

اسرائیلی افواج کا شمالی غزہ کے مکینوں کو فوری انخلاء کا حکم: بڑی فوجی کارروائی کی تیاری

اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ کے شہریوں کو فوری طور پر اپنے علاقے کو خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ بیت حانون اور شیخ زاہد کے رہائشیوں کو انخلاء کے لیے کہا گیا ہے، کیونکہ اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ جلد ایک بڑی فوجی کارروائی کی جائے گی۔

یہ خبر غزہ کے مکینوں کے لیے ایک اور سنگین مرحلے کی پیش گوئی کرتی ہے، جب کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملے شدت اختیار کر چکے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق حالیہ حملوں میں 36 فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔ ان میں ایک فضائی حملے میں ایک گھر تباہ ہو گیا، جس میں میاں بیوی اور ان کے 4 بچے شامل تھے۔اسی دوران، غزہ میں خدمات فراہم کرنے والے انڈونیشیائی اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جبالیہ کے علاقے میں اسرائیلی فورسز نے پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق، مارچ میں ہونے والے سیز فائر معاہدے کے بعد، اسرائیلی حملوں میں تقریباً 2 ہزار فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں

Related Posts