Welcome To Qalm-e-Sindh

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔عدالت کے جسٹس انعام امین منہاس نے متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ “میں نے آرڈر دے دیا ہے، آفس کیس سماعت کے لیے جلد مقرر کر دے گا!”یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے لیے اہم ہے، کیونکہ انہوں نے توشہ خانہ ٹو کیس میں اپنی بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ اس درخواست کے منظور ہونے سے کیس کی سماعت میں تیزی آنے کی توقع ہے۔

Related Posts