پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی حالیہ پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ہائی کمانڈ سے کلیئرنس ملتے ہی فوراً پاکستان واپس آ جائیں گے۔ رجب بٹ اس وقت قانونی مسائل کے باعث ملک سے باہر ہیں اور دبئی سے قطر اور پھر لندن جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
رجب بٹ نے اپنے سابقہ بیانات پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نیت کبھی کسی کی دل آزاری کی نہیں تھی۔ انہوں نے اپنی ذہنی حالت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ دباؤ کا شکار ہیں، مگر ملک واپس آنے کی خواہش اب بھی زندہ ہے۔
یاد رہے کہ رجب بٹ کو اُس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے ایک پرفیوم 295 کے نام سے متعارف کروایا، جس کے بعد انہوں نے کچھ غیر ذمے دارانہ بیانات دیے، ان بیانات کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع ہوئی اور انہیں پاکستان چھوڑنا پڑا۔