Welcome To Qalm-e-Sindh

کاجول نے فلم ’جوش‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟

بالی ووڈ کی سب سے مقبول اور کامیاب جوڑیوں میں شامل شاہ رخ خان اور کاجول کے بارے میں ایک دلچسپ حقیقت سامنے آئی ہے۔ دونوں اداکاروں نے کئی کامیاب فلموں جیسے دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے اور دل والے میں ایک ساتھ کام کیا اور شائقین کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔تاہم، بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ ایک موقع پر کاجول نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

یہ واقعہ 2000ء کی فلم جوش سے متعلق ہے، جس کے ہدایتکار منصور خان تھے۔ منصور خان کی خواہش تھی کہ وہ اس فلم کے مرکزی کردار میکس کے لیے شاہ رخ خان کو کاسٹ کریں، جبکہ میکس کی جڑواں بہن کا کردار کاجول کو پیش کیا گیا۔لیکن جب کاجول نے اس کہانی کے بارے میں سنا، تو انہوں نے یہ کردار کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ میکس کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں کیونکہ وہ زیادہ مضبوط اور پُرجوش ہے۔

کاجول کا یہ انکار منصور خان کے لیے حیرانی کا باعث بن گیا، اور اس کے بعد ایشوریہ رائے کو میکس کی جڑواں بہن کا کردار پیش کیا گیا، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔فلم جوش کے حوالے سے یہ واقعہ بالی ووڈ کے مداحوں کے لیے ایک دلچسپ انکشاف ہے، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ کاجول ہمیشہ اپنے کرداروں کے بارے میں خاص طور پر سوچتی ہیں۔

 

Related Posts