Welcome To Qalm-e-Sindh

اسلام آباد: غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن،

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ) نے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے۔

پولیس کے مطابق اب تک تقریباً 1900 افغان شہریوں کو واپس افغانستان بھجوایا جا چکا ہے، جن کے پاس مناسب سفری دستاویزات نہیں تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران چیکنگ 1050 افغان شہریوں کے پاس کوئی سفری دستاویزات نہیں ملیں جبکہ 350 افراد کے ویزے ایکسپائر ہو چکے تھے۔

پولیس نے اس کارروائی کو قانون کی عملداری اور غیر قانونی مقیم افراد کو واپس بھیجنے کی ایک اہم کوشش قرار دیا ہے تاکہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔یہ کریک ڈاؤن حکومت کی طرف سے غیر قانونی رہائش پذیر افراد کے خلاف جاری اقدامات کا حصہ ہے۔

 

Related Posts