کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج سندھ اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق جیکب آباد میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ رہا۔ لاڑکانہ، مٹھی، دادو، میرپورخاص اور لسبیلہ میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جبکہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، اور شہریوں کو محتاط رہنے، دھوپ سے بچاؤ اور پانی کا استعمال بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔