Welcome To Qalm-e-Sindh

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی: ورلڈکپ کوالیفائر میں پہلی پوزیشن

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے تمام میچز جیت کر ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس ٹورنامنٹ میں میزبان پاکستان، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش، تھائی لینڈ، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیموں نے حصہ لیا، اور یہ سنگل لیگ کی بنیاد پر لاہور میں 9 سے 19 اپریل 2025 تک کھیلا گیا۔

پاکستان کی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا کی قیادت میں ٹیم نے اپنے تمام میچز جیتے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے تین تین میچز میں کامیابی حاصل کی، تاہم بہتر رن اوسط کی بنیاد پر بنگلا دیش نے دوسری مرتبہ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

آئندہ سال 2025 میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے لیے آسترلیشیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، انگلینڈ، پاکستان اور میزبان بھارت کی ٹیمیں اہل ہوں گی۔ یہ ایونٹ 29 ستمبر سے 26 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین سید محسن رضا نقوی نے حال ہی میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات کی اور ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹیم کو ورلڈکپ کوالیفائر میں شاندار پرفارمنس کے لیے سراہا اور کہا کہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں شرکت کے لیے بھارت نہیں جائے گی، جیسا کہ معاہدے میں طے پایا ہے۔

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی یہ چھٹی بار آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی کامیابی ہے۔ پہلی بار 1997 میں بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نے شرکت کی تھی اور گیارہ ٹیموں میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس کے بعد 2009 میں آوسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستان پانچویں نمبر پر آیا، اور 2013، 2017 اور 2022 کے ورلڈکپس میں پاکستان نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔

 

 

 

 

Related Posts