پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 11ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جا رہے اس میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم 46 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔پشاور زلمی کے علاوہ محمد حارث نے 28، الزاری جوزف نے 24، اور حسین طلعت نے 18 رنز بنائے۔ تاہم، پشاور زلمی کے کسی بھی کھلاڑی نے کھل کر بیٹنگ نہیں کی، جس کی وجہ سے صرف دو چھکے لگ سکے۔کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عامر جمال اور میر حمزہ نے ایک ایک وکٹ لی۔پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ ٹاس جیت کر بولنگ کرنا چاہتے تھے، مگر اب ان کا ہدف کراچی کنگز کو کم اسکور میں آؤٹ کرنا ہے۔