کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیٹر فیصل سبزواری کی والدہ کا کراچی میں انتقال ہو گیا۔ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق، مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ مغرب فیڈرل بی ایریا کی شاداب مسجد میں ادا کر دی گئی۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی اور دیگر پارٹی اراکین نے فیصل سبزواری سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے بھی تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔