Welcome To Qalm-e-Sindh

سپر ہائی وے کاٹھور پر احتجاج، کراچی سے ملک بھر کو مال کی ترسیل بند

ملک کی تجارتی راجدھانی کراچی سے دیگر شہروں کو جانے والا سامان بند ہو چکا ہے، کیونکہ سپر ہائی وے کاٹھور کے مقام پر جاری احتجاج کے باعث گزشتہ چار دنوں سے ٹریفک کی روانی مکمل طور پر بند ہے۔ سینکڑوں ٹرک اور ٹریلرز ہائی وے پر کھڑے ہیں، اور مال بردار گاڑیاں راستے میں ہی پھنس چکی ہیں۔ٹرانسپورٹ تنظیموں کے مطابق مسلسل رکاوٹ اور راستہ بند ہونے کے باعث آج سے ملک بھر کے لیے مال کی ترسیل روک دی گئی ہے، جس میں خوراک، ادویات، صنعتی سامان اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔ بندرگاہوں سے آنے اور جانے والا سامان بھی مکمل طور پر رُک چکا ہے، جس کے اثرات اگلے چند دنوں میں مارکیٹوں میں واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔تاجر برادری، صنعتکار اور عوامی حلقے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لے اور راستہ بحال کرائے تاکہ معاشی پہیہ نہ رُکے۔

Related Posts