Welcome To Qalm-e-Sindh

پانی کی تقسیم وفاق کو خطرے میں ڈال سکتی ہے،بلاول بھٹو کا بڑا بیان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ متنازع نئے کینالز کے منصوبے کو فوری طور پر روکے، ورنہ پی پی پی ان کے ساتھ نہیں چل سکتی۔ حیدر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے اور اگر پیپلز پارٹی خاموش رہی تو کون بولے گا؟ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کو وسائل دینے میں سوتیلی اولاد کا سلوک کیا جا رہا ہے۔بلاول نے کہا کہ کسانوں کا معاشی قتل روکنا ضروری ہے، اور وہ حکومت کو چیلنج کرتے ہیں کہ اگر وہ متنازعہ کینال منصوبہ واپس لے لیں، تو وہ زراعت کی ترقی کے لیے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پی پی پی چیئرمین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سندھ اور پنجاب کے کسان پانی کی قلت سے پریشان ہیں اور حکومت کو ان کے مسائل حل کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے لڑتی ہے اور سندھ کے عوام نے ہمیشہ ان کے ساتھ وفاداری کا مظاہرہ کیا ہے۔ بلاول نے عمر کوٹ میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے یہ ثابت کیا کہ وہ کینال منصوبے کو مسترد کرتے ہیں۔

Related Posts