Welcome To Qalm-e-Sindh

“پیار چھپا نہیں، انجام کو پہنچ گیا! عمر شہزاد نے شانزے لودھی کو اپنا ہمسفر بنا لیا”

پاکستان کی معروف شوبز جوڑی عمر شہزاد اور شانزے لودھی نے باقاعدہ طور پر ازدواجی زندگی کا آغاز کر لیا، اور ان کی شاندار شادی کی تقریب نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ کراچی میں منعقدہ اس خوبصورت شادی کی تقریب میں شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی، جن میں اداکار عدنان صدیقی، عمر عالم اور ارسلان خان شامل تھے۔ شادی کا ماحول خوشگوار اور محبت بھرا تھا، جہاں ہر طرف خوشیوں اور دعاؤں کا سماں دکھائی دے رہا تھا۔ دلہن شانزے لودھی نے سنہری گوٹا کناری سے مزین عروسی لباس زیب تن کیا، جبکہ عمر شہزاد نے آف وائٹ اور سنہری شیروانی پہنی جس میں روایتی قلا نے ان کی شخصیت کو مزید جاذبِ نظر بنایا۔ اس جوڑی کا نکاح فروری 2025 میں مدینہ منورہ کی مقدس سرزمین پر مسجد نبوی ﷺ میں انجام پایا تھا، جو ایک سادہ اور روحانی تقریب تھی۔ دونوں کی ہلدی اور دعائے خیر کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، جہاں مداح محبت، خوشی اور سادگی کے حسین امتزاج کی تعریف کر رہے ہیں۔

Related Posts