بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے جب رنویر سنگھ اور رنبیر کپور میں سے بہتر اداکار کون ہے تو اس پر انہوں نے دلچسپ رویہ اپنایا۔بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے رنبیر کپور اور رنویر سنگھ دونوں کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ ایک پرانے انٹرویو میں جب دیپیکا سے پوچھا گیا کہ ان دونوں میں سے بہتر اداکار کون ہے تو انہوں نے سوال کو بڑے ہی دلچسپ انداز میں ٹال دیا اور کہا کہ اداکاروں یا ان کی فلموں کا آپس میں موازنہ نہیں ہونا چاہیے۔امتیاز علی کی فلم تماشا کی پروموشن کے دوران جب ایک مداح نے دیپیکا سے پوچھا کہ ان کے نزدیک رنویر سنگھ اور رنبیر کپور میں سے بہتر اداکار کون ہے؟ تو دپیکا نے جواب دیا، ’یہ ایسا ہے جیسے آپ سے کہا جائے کہ آپ کو ماں زیادہ پسند ہے یا باپ۔‘اس پر رنبیر نے مذاق کرتے ہوئے کہا، ’میں باپ بننا چاہتا ہوں۔‘دپیکا نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا، ’مجھے لگتا ہے کہ ہم ہر وقت موازنہ کرتے رہتے ہیں، چاہے وہ فلمیں ہوں، اداکار ہوں، یا کوئی بھی شریک اداکار۔ ہمیں ہر وقت موازنہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘انکا کہنا تھا کہ ’رنبیر اور رنویر دونوں کی شخصیت اور ان کا کام الگ الگ ہے، ہمیں انہیں اُن کے انداز میں سراہنا اور قبول کرنا چاہیے۔‘