Welcome To Qalm-e-Sindh

جنہوں نے ہمیں توڑنے کی کوشش کی، ان کا شکریہ، ہم اور مضبوط ہو گئے: عروب جتوئی

معروف یوٹیوبر سعد رحمٰن عرف ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ انفلوئنسر عروب جتوئی کی شادی کو 3 سال مکمل ہو گئے۔عروب جتوئی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں انٹرنیٹ کے اس معروف جوڑے کو اپنی شادی کی تیسری سالگرہ مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ عروب جتوئی نے اس پوسٹ کے کیپشن میں اپنی شادی کے 3 سال کے سفر کو کبھی نہ ختم ہونے والی ہنسی، چند لڑائیوں اور بہت ساری محبت پر مبنی قرار دیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ان لوگوں کا شکریہ جنہوں نے ہمیں توڑنے کی کوشش کی، ہم مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔عروب جتوئی نے اپنی اس پوسٹ میں اپنے شوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمیشہ مجھ پر یقین کرنے کے لیے شکریہ، میں آپ سے محبت کرتی ہوں، سالگرہ مبارک ہو۔یاد رہے کہ سعد رحمٰن اور عروب جتوئی کی شادی 2022ء کے اپریل میں ہوئی تھی۔ڈکی بھائی نے گزشتہ ماہ اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان میں اکثر یوٹیوبرز کا سوشل میڈیا کیریئر چند سال ہوتے ہیں مگر میں 2017ء کے بعد سے تاحال اس شعبے میں ہوں،میں اس شعبے سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد اولاد کے بارے میں سوچوں گا، میں شاید 2 سے 3 سال مزید اس شعبے سے منسلک رہوں، کبھی نہ کبھی تو مجھے بطور یوٹیوبر سوشل میڈیا کی زندگی کو خیرباد کہنا ہی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی بے جا تنقید اور ٹرول پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بچوں کو سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہوں گا، اگر میں اپنے بچے کو سوشل میڈیا سے دور رکھوں گا تو لوگ اس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لے آئیں گے۔ڈکی بھائی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر بچہ سوشل میڈیا پر اپنی ابتدائی زندگی ہی میں آ جاتا ہے تو اس کی آنے والی زندگی بہت متاثر ہوتی ہے، بچہ پھر خود کو سوشل میڈیا اسٹار سمجھتا ہے، وہ مستقبل میں پھر وہ نہیں بن پاتا جو اسے بننا چاہیے۔

 

Related Posts