عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگس کے درمیان منگنی کی خبریں ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔ حالیہ دنوں میں جارجینا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کی انگلی میں ایک خوبصورت ہیرے کی انگوٹھی نظر آ رہی ہے، جو کہ عموماً منگنی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔جارجینا کی اس تصویر کے ساتھ عربی میں ایک کیپشن بھی لکھا تھا جس کا ترجمہ کچھ یوں تھا: “ہمیں بری نظر سے محفوظ رکھیں، آمین۔” اس تصویر نے ان کے مداحوں اور میڈیا میں چہ مگوئیاں شروع کر دیں کہ آیا یہ دونوں آخرکار اپنے رشتہ کو ایک نئی شکل دینے والے ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگس کا رشتہ 2016 سے چل رہا ہے اور ان دونوں کے دو بیٹیاں بھی ہیں۔ تاہم، اس سے قبل بھی رونالڈو نے کئی بار کہا تھا کہ وہ جارجینا سے شادی کے لیے صحیح وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود، جارجینا کی حالیہ تصویر نے ان دونوں کی خاموشی سے منگنی کی خبروں کو دوبارہ قوت بخشی ہے۔کچھ دنوں پہلے رونالڈو نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ جارجینا سے شادی کے لیے تیار ہیں، لیکن وہ ابھی تک صحیح وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اس وقت ہوگا جب وہ محسوس کریں گے کہ یہ وہ لمحہ ہے۔رونالڈو اور جارجینا کی منگنی یا شادی کی خبریں پہلے بھی آچکی ہیں اور یہ نیا واقعہ اس بات کا اشارہ ہو سکتا ہے کہ دونوں کا رشتہ ایک نیا موڑ لے رہا ہے۔