Welcome To Qalm-e-Sindh

بابر اعظم اور زباب رانا کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، مداحوں کے مزاحیہ تبصرے!

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئے، لیکن اس بار وجہ ان کی کرکٹ نہیں بلکہ ایک اداکارہ کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو بنی ہے۔ حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وہ مشہور اداکارہ اور ماڈل زباب رانا کے ساتھ موجود ہیں۔ ویڈیو میں بابر اعظم کے چہرے کے تاثرات، نظریں بچانے کا انداز اور باڈی لینگویج مداحوں کے لیے تجسس کا باعث بن گئے ہیں۔ ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین نے دلچسپ اور مزاحیہ تبصروں کی لائن لگا دی۔ کچھ نے کہا کہ بابر ویڈیو میں کنفیوز دکھائی دے رہے تھے، جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ وہ ایسی صورتحال میں غیر آرام دہ محسوس کر رہے تھے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کیے گئے چند دلچسپ تبصرے یہ تھے:

🗨️ “بابر، جذبات پر قابو رکھو!”

🗨️ “ایسا لگ رہا ہے جیسے بابر زباب کے ہیئر اسٹائلسٹ بننے والے ہیں!”

🗨️ “بابر میں وہ کانفیڈنس نہیں جو ایک سپر اسٹار میں ہونا چاہیے۔”

🗨️ “بابر کی باڈی لینگویج بتا رہی ہے کہ وہ نروس ہیں۔”

دوسری جانب، بابر اعظم کے حامیوں نے ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک لمحے کی ویڈیو دیکھ کر کسی کے کردار یا طبیعت کے بارے میں رائے قائم کرنا درست نہیں۔ بابر اعظم، جو ماضی میں کئی مرتبہ آئی سی سی کے نمبر ون بلے باز رہ چکے ہیں، ان دنوں فارم میں کچھ گراوٹ کا شکار ہیں، لیکن ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نیا ٹرینڈ دیکھنے میں آیا ہے جہاں مداح ان کی پرسنل لائف پر دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ حال ہی میں چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد بابر اعظم نے بطور فٹنس سرگرمی پیڈل ٹینس کھیلنا شروع کیا ہے، اور اب یہ ویڈیو ایک بار پھر انہیں خبروں میں لے آئی ہے۔

Related Posts