Welcome To Qalm-e-Sindh

فیصل آباد: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے طالب علم جاں بحق، دو افراد زخمی

فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔ اس افسوسناک واقعے میں ایک طالب علم جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق، تین ڈاکوؤں نے ایک بیوپاری سے نقد رقم لوٹی اور فرار ہونے کے دوران فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زد میں اسکول سے گھر واپس آتا ہوا بچہ آیا، جو جان کی بازی ہار گیا۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے اور ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

Related Posts