Welcome To Qalm-e-Sindh

سکھر میں پہلی بار خواجہ سراؤں کے لیے کھیلوں کا انعقاد

سندھ حکومت نے ایک مثبت اور تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے سکھر میں پہلی بار خواجہ سراؤں کے لیے کھیلوں کے خصوصی ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد خواجہ سرا کمیونٹی کو معاشرے میں باعزت مقام دینا اور ان کے اندر چھپے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔ صوبائی محکمۂ کھیل کے مطابق 18 اپریل کو سکھر میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں کرکٹ اور رسہ کشی جیسے دلچسپ مقابلے شامل ہوں گے، جن میں سکھر اور خیرپور سے تعلق رکھنے والے 35 خواجہ سرا کھلاڑی حصہ لیں گے۔ کرکٹ میچ میں خواجہ سرا صبا شاہ اور سویرا بلوچ کی ٹیمیں شام 7 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔ محکمہ کھیل کی جانب سے شرکاء کو ٹریک سوٹ اور یومیہ الاؤنس بھی دیا جائے گا۔ یہ ایونٹ نہ صرف خواجہ سرا برادری کے لیے ایک خوش آئند موقع ہے بلکہ معاشرتی قبولیت اور یکجہتی کی جانب ایک اہم قدم بھی ہے۔

Related Posts