Welcome To Qalm-e-Sindh

تھر کی ریت میں دھماکہ خیز مقابلہ! میر نادر مگسی چھا گئے

تھر ڈیزرٹ جیپ ریلی 2025 کا انعقاد ایک زبردست اور دل دہلا دینے والے مقابلے کے ساتھ کیا گیا جس میں کامیاب ڈرائیوروں نے اپنی جرات اور مہارت کا لوہا منوایا۔ اس سال کے ایونٹ میں سب کی نظریں بالآخر پاکستانی جیپ ریسنگ کے سپر اسٹار میر نادر مگسی پر مرکوز تھیں، اور انہوں نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی۔ریلی میں میر نادر مگسی کی جیت کا سلسلہ برقرار رہا اور انہوں نے اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی کی نئی تاریخ رقم کی۔ ان کی تیز رفتاری، انجن کی آواز، اور ٹریک پر ان کی مہارت نے ایونٹ میں موجود تماشائیوں کو بے حد محظوظ کیا۔خواتین کیٹیگری میں بھی دلچسپی کا خاص عنصر رہا، جہاں عنبرین نے شاندار ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریفوں کو چیلنج کیا۔اس ایونٹ میں سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ یہ جیپ ریلی اب سالانہ کلینڈر کا حصہ بنے گی اور اگلے سال گھوٹکی میں بھی اس کی میزبانی کی جائے گی۔ وزیرِ کھیل سردار محمد بخش مہر نے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی کامیابیوں کو سراہا۔تھر کی ریت میں ہونے والی اس جیپ ریلی کی اہمیت صرف سپورٹس تک محدود نہیں، بلکہ یہ علاقائی سیاحت اور معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے۔ اس ایونٹ نے نہ صرف سپورٹس کی دنیا میں ایک نئی بلندیاں چھوئیں بلکہ تھر کے خوبصورت صحرائی منظر کو دنیا بھر میں متعارف کرایا۔

Related Posts