Welcome To Qalm-e-Sindh

بالی ووڈ فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کے ’چتر‘ بھی پاکستانی ڈراموں کے دیوانے نکلے

بالی ووڈ کی سپرہٹ فلم ’تھری ایڈیٹس‘ میں مشہور کردار ’چتر راملنگم‘ ادا کرنے والے اداکار اومی ویدیا نے حالیہ ویڈیو پیغام میں پاکستانی ڈرامے ’عشق دی چاشنی‘ کو خوب سراہا، اور سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ اپنی دلکش مسکراہٹ اور مخصوص انداز میں انہوں نے کہا: “ہیلو دوستو، میں چتر راملنگم ہوں… اور میں پاکستانی ڈرامہ دیکھ رہا ہوں!” اومی نے خوشحال خان اور سحر خان سمیت پوری کاسٹ کی اداکاری کو شاندار قرار دیتے ہوئے تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر خوب تبصرے کر رہے ہیں، اور پاکستانی شائقین خوشی سے پھولے نہیں سما رہے کہ بالی ووڈ کے ستارے بھی اب پاکستانی ڈراموں کے معترف ہو چکے ہیں۔ اس سے یہ بات ایک بار پھر ثابت ہو گئی کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی!

Related Posts