Welcome To Qalm-e-Sindh

مصنوعی ذہانت سے بنے نئے ٹام اینڈ جیری کارٹون انٹرنیٹ پر چھا گئے

مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تخلیق کردہ نئے ٹام اینڈ جیری کارٹون نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ یہ اینیمیشن مکمل طور پر ٹیکسٹ پرامپٹس کی مدد سے بنایا گیا ہے، جو اسٹینفورڈ یونیورسٹی اور NVIDIA کے مشترکہ پراجیکٹ TTT-MLP کا نتیجہ ہے۔ اس ویڈیو میں ٹام اور جیری کو نیویارک کے ایک دفتر میں شرارتیں کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو کلاسک کارٹون کی یاد دلاتا ہے۔ اینیمیشن کا معیار اور کرداروں کی حرکات اتنی حقیقت کے قریب ہیں کہ ویوئرز یہ ماننے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ یہ اصل ٹام اینڈ جیری کا حصہ ہے۔

ویڈیو کی سوشل میڈیا پر آمد کے بعد مختلف آرا سامنے آئی ہیں۔ کچھ صارفین نے اس تخلیق کی تعریف کی اور اسے AI کی طاقت کا جیتا جاگتا ثبوت قرار دیا، جبکہ دیگر نے روایتی کارٹون نگاروں کے فن اور محنت کو زیادہ اہمیت دی۔ تاہم، اس ویڈیو نے ایک بات ثابت کر دی کہ مصنوعی ذہانت کا دور اب اینیمیشن کی دنیا میں بھی اپنا قدم جما چکا ہے۔

Related Posts