Welcome To Qalm-e-Sindh

جماعتِ اسلامی کا 13 اپریل کو کراچی میں تاریخی مارچ کا اعلان: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے 13 اپریل کو کراچی میں بڑے احتجاجی مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی اس دن شہر میں ایک بہت بڑا مارچ کرے گی، جس کا مقصد امت مسلمہ کے حکمرانوں کو غزہ کے معاملے پر بیدار کرنا اور اس ناپاک منصوبے کی مذمت کرنا ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مارچ میں بھرپور شرکت کریں تاکہ غزہ کو خالی کرانے کے لیے ہونے والے منصوبوں کے خلاف اپنی آواز بلند کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ احتجاج امت مسلمہ کے حکمرانوں کو جگانے اور انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔اس مارچ کی تیاریاں بھرپور طریقے سے کی جا رہی ہیں اور جماعتِ اسلامی کے کارکنان اس میں بڑی تعداد میں شرکت کریں گے تاکہ عالمی سطح پر فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا جا سکے۔

Related Posts