Welcome To Qalm-e-Sindh

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے: آئی جی کے پی ذوالفقار حمید

آئی جی پی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمیدنے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے۔انسپیکٹر جنرل پولیس خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے یہ بات ایک بیان کے ذریعے کہی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ ہر ضلع میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء سے متعلق ٹیمیں بنائی ہیں، جو غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی چیکنگ کے لیے گھر گھر جا رہی ہیں۔ آئی جی نے کہا ہے کہ جہاں غیر قانونی مقیم غیر ملکی پائے جاتے ہیں، انہیں ان کے وطن واپس بھیج دیتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ رضاکارانہ طور پر غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل بھی جاری ہے۔

 

Related Posts