کراچی (اسٹاف رپورٹر) برصغیر کے عظیم اداکار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان نے سندھ کے معروف ادیب، دانشور، صحافی، تاریخ دان، اور شاعر یوسف شاہین کو ان کی 86ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ ساتھ ہی شاہ رخ خان نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ موہنجو دڑو کی عظمت پر ایک فلم بنانے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کی نگرانی ان کی اہلیہ گوری خان کریں گی۔ اس فلم کے لیے انہوں نے 250 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔واضح رہے کہ اس فلم کی کہانی یوسف شاہین نے تحریر کی ہے، اس کے اسکرپٹ جاوید اختر نے لکھے ہیں، اور مشہور شاعر و پروڈیوسر گلزار نے اس کے گانے لکھے ہیں۔ سندھ سے یوسف شاہین کو سالگرہ کی سب سے پہلی مبارکباد پروفیسر ایاز گل اور ڈاکٹر ادل سومرو نے دی۔