Welcome To Qalm-e-Sindh

سڑکوں کی صفائی کرنیوالی خاتون راتوں رات ماڈل کیسے بنی؟

بنکاک کی گلیوں میں سڑکوں کی صفائی کرنے والی ایک تھائی خاتون کی زندگی اس وقت بدل گئی جب روسی فوٹوگرافر سیمیون ریزچیکوف نے اُن کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر خفیہ طور پر اُن کی ویڈیو بنا ڈالی، جو پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔نوپاجیت ’مین‘ سومبونسیٹ نامی 28 سالہ خاتون، جو دو بچوں کی سنگل ماں ہیں، بنکاک کی گلیوں میں صفائی کا کام کر رہی تھیں جب ایک دن فوٹوگرافر نے اُن کی تصویر لی۔ وہ اُس وقت یہ بھی نہیں جانتی تھیں کہ یہ ویڈیو دنیا بھر میں تیزی سے پھیل جائے گی۔ فوٹوگرافر نے مین کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے وہ ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی، اور چند ہی گھنٹوں میں یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مین کو نہ صرف تھائی میک اپ آرٹسٹ سے مفت میک اوور سیشن کی دعوت ملی، بلکہ اُنہیں تھائی فلم آرٹ آف دی ڈیول 2 (لانگ کھونگ) کے کردار ‘پانور’ میں تبدیلی کا موقع بھی ملا۔ اس خوبصورت تبدیلی نے مین کو ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے ایک نیا دروازہ کھول دیا۔اب مین نونگ چیٹ Browit نامی تھائی کاسمیٹکس برانڈ کے لیے ماڈلنگ کر رہی ہیں اور دیگر برانڈز اور مارکیٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے بھی انہیں ماڈلنگ کے لیے رابطہ کیا جا رہا ہے۔مین کا کہنا ہے کہ “میں تقریباً ایک سال سے سڑکوں کی صفائی کر رہی تھی اور اپنی ملازمت سے خوش تھی، لیکن میری زندگی میں یہ اچانک تبدیلی میرے لیے ایک خواب کی طرح ہے۔یہ کہانی ایک سادہ سی خاتون کی محنت اور خوبصورتی کی ہے، جسے سوشل میڈیا نے دنیا بھر میں متعارف کروا دیا، اور اب وہ ایک کامیاب ماڈل کے طور پر شہرت کی بلندیوں تک پہنچ چکی ہیں۔

Related Posts