Welcome To Qalm-e-Sindh

دریائے سندھ پر کینال منصوبے کے خلاف پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں قرارداد

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دریائے سندھ پر کینال نکالنے کے مجوزہ منصوبے کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے۔قرارداد پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنماؤں زرتاج گل، علی محمد خان اور احمد چھٹہ کی جانب سے اسپیکر آفس میں جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس منصوبے کے حل کے لیے فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، اور یہ اجلاس 15 دن کے اندر منعقد کیا جائے۔پی ٹی آئی کی جانب سے قرارداد میں سندھ کے تحفظات کو دور کرنے اور چولستان کینال منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری تک کام روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ارسا اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے پانی کی دستیابی سرٹیفکیٹ پر 60 دن کے اندر غیر جانبدارانہ آڈٹ کرایا جائے۔

Related Posts