Welcome To Qalm-e-Sindh

کراچی: ڈاؤ اسپتال میں صحت مند شخص کے جگر کا ٹکڑا نکال کر بیمار شخص کو لگا دیا گیا

کراچی کے ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں صحت مند شخص کے جسم سے جگر کا ٹکڑا نکال کر بیمار شخص کے جسم میں منتقل کر دیا گیا۔ ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں فرسٹ انٹر نیشنل کانفرنس آن ٹرانسپلانٹیشن ہوئی، جس کے دوران صحت مند شخص کی جانب سے عطیہ کیا گیا جگر کا ٹکڑا لیا گیا جسے بیمار شخص کے جسم میں منتقل کر دیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق جگر کے ٹرانسپلانٹ کا لائیو آپریشن فرسٹ انٹرنیشنل کانفرنس ٹرانسپلانٹیشن کا حصہ ہے۔ صبح سویرے سے جاری جگر ٹرانسپلانٹ کرنے کا آپریشن شام 5 بجے تک مکمل ہو گا۔ شہدادکوٹ کے 42 سالہ مریض کا جگر ہیپا ٹائٹس بی اور ڈی کے باعث سکڑ کر ناکارہ ہو گیا تھا، جگر کا عطیہ دینے والا 23 سالہ صحت مند نوجوان مریض کا بھتیجا ہے۔  انتظامیہ کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی میں یہ جگر کا 190 واں ٹرانسپلانٹ آپریشن ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فرسٹ انٹرنیشنل کانفرنس آن ٹرانسپلانٹیشن باقاعدہ طور پر 12 اور 13 اپریل کو منعقد ہو گی۔فرسٹ انٹرنیشنل کانفرنس آن ٹرانسپلانٹیشن میں اعضاء کی پیوندکاری پر بین الاقوامی ماہرین خطاب کریں گے

 

Related Posts