Welcome To Qalm-e-Sindh

سلیم خان 6 ماہ تک سلمان خان سے ناراض

بالی ووڈ کے مشہور اسکرین رائٹر سلیم خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب انہوں نے اپنے بڑے بیٹے، اداکار سلمان خان سے 6 ماہ تک بات نہیں کی تھی۔

سلیم خان نے بتایا کہ سلمان خان کو بڑا بیٹا ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ ڈانٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے رشتہ کے مشکل دور کو یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب سلمان خان کوئی ایسا کام کرتے جو انہیں پسند نہ آتا یا پھر کوئی غلطی کرتے، تو وہ سلمان سے بات کرنا بند کر دیتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب سلمان خان کو اپنی غلطی کا احساس ہوتا اور وہ معافی مانگ لیتے، تو پھر دوبارہ بات چیت شروع ہو جاتی تھی۔

سلیم خان نے یہ بھی بتایا کہ بچپن میں وہ اپنے والد سے اتنا ڈرتے تھے کہ گھر میں ان کے قدموں کی آواز سن کر فوراً سیدھا ہو جاتے تھے۔ اسی وجہ سے انہوں نے اپنے بچوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کیے تاکہ وہ ان سے ڈریں نہیں بلکہ ان کے ساتھ کھل کر بات کر سکیں۔

Related Posts