Welcome To Qalm-e-Sindh

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل بھارت کو بڑا جھٹکا لگ گیا

 

دبئی: چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل بھارت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی بڑے میچ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کل بھارت اور نیوزی لینڈکے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا مگر اس سے قبل اسٹار بیٹر ویرات کوہلی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔

کوہلی جمعہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اکیڈمی میں نیٹ پریکٹس کے دوران معمولی چوٹ کا شکار ہوئے، وہ فاسٹ بولنگ کا سامنا کر رہے تھے اس دوران ایک تیز گیند ان کے گھٹنے پر جا لگی، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پریکٹس روک دی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
LinkedIn
Email

Related Posts