کراچی میں اسپیشل بچوں کے لیے چڑیا گھر میں داخلہ فیس ختم کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے زو افسران کو فوری احکامات جاری کر دیے ہیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مطابق اسپیشل بچے معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے حقوق و سہولیات کے لیے اجتماعی ذمہ داری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اسپیشل بچوں کے لیے روزگار، ہنر مندی اور آگاہی سے متعلق مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ اسپیشل بچوں کے لیے جدید تعلیم، معاون آلات کی فراہمی اور موزوں نصاب کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ انہیں معاشرے کا بااعتماد اور خودمختار فرد بنایا جا سکے۔














