Welcome To Qalm-e-Sindh

اسلام آباد میں گٹر میں گر کر 3 سالہ بچہ جاں بحق

اسلام آباد کے علاقے سنبل میں گٹر میں گر کر 3 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

آئی سی ٹی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ قبضے کی جگہ پر قائم مہر آبادی میں پیش آیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مہر آبادی میں سیوریج کے لیے کھدائی کرکے گڑھا بنایا گیا تھا، جس میں گرنے سے بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

ترجمان کے مطابق واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، جنہوں نے پلاٹ میں کھدائی کے بعد حفاظتی انتظامات نہیں کیے تھے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات اور کھلے سیوریج گڑھوں کے خلاف کارروائی مزید سخت کی جائے گی تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

Related Posts