Welcome To Qalm-e-Sindh

کراچی: گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال سے خام مال کی رسائی معطل، صنعتیں بند ہونے کا خدشہ

کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کی وجہ سے صنعتوں تک خام مال کی رسائی متاثر ہو گئی ہے۔

صدر آئرن مرچنٹس حماد پوناوالا نے بتایا کہ ہڑتال کے باعث مال نہ پہنچنے سے صنعتیں بند ہونے کے خطرے میں ہیں، اور لوہے کے تاجروں اور دیگر اشیاء کے امپورٹرز کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن سے اپیل کی کہ وہ مسئلے کو فوری حل کریں۔

دوسری جانب صدر کے سی سی آئی ریحان حنیف کا کہنا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے باعث پورے ملک کی صنعتیں بحران کا شکار ہیں۔ پورٹ پر جگہ نہ ہونے کے سبب خام مال نہیں پہنچ رہا، اور خدشہ ہے کہ اسی وجہ سے آنے والے جہاز کل اور پرسوں لنگر انداز نہیں ہو سکیں گے۔

Related Posts