Welcome To Qalm-e-Sindh

کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کے لیے کئی سال بعد پسنجر پک اپ لین کھولنے کا فیصلہ

کراچی: کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کے لیے کئی سالوں سے بند پسنجر پک اپ لین کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی پی اے اے کی ہدایت پر ائیرپورٹ انتظامیہ نے کئی سالوں سے بند پسنجر پک اپ لین پر موجود بیریئرز ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی خاقان مرتضیٰ نے پسنجر پک اپ لین کو بند کرایا تھا، جس کے بعد مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور ائیرپورٹ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی تھیں۔

ذرائع کے مطابق پسنجر پک اپ لین کو آج سے مسافروں کے لیے کھول دیا جائے گا، جس سے آمد و رفت میں سہولت اور انتظار کے وقت میں کمی ہوگی۔

Related Posts