کراچی: نجی اسکول کے بچوں کو پکنک کے لیے لے جانے والی بس آئی آئی چندریگر روڈ پر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 10 طلبہ زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ آئی آئی چندریگر روڈ پر کیفے بوگی کے قریب پیش آیا، جہاں اسکول بس فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں 10 طلبہ کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نجی اسکول کے طلبہ پکنک کے لیے جا رہے تھے۔ ڈرائیور کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔














