Welcome To Qalm-e-Sindh

صوبے میں رشوت، بدسلوکی اور الزامات کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی: وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں رشوت، بدسلوکی اور الزامات کی کسی صورت گنجائش نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں پیرا فورس کی کارکردگی، نگرانی اور اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پیرا فورس کی کارکردگی اور شفافیت بڑھانے کے لیے جلد از جلد باڈی کیم لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مریم نواز نے اسٹیٹ آف دی آرٹ پیرا ٹریننگ سینٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری دی اور فیصلہ کیا گیا کہ پیرا فورس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے ٹریننگ سیشنز منعقد ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ قانون ہر حال میں نافذ ہونا چاہیے، لیکن عوام سے رویہ ہمیشہ درست، دوستانہ اور باعزت ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیرا فورس اچھا کام کر رہی ہے اور عوام میں نیک نامی کے لیے نتائج پر توجہ دی جائے۔ عوام کے لیے سہولت اور خدمت کرنے والوں کو تاریخ یاد رکھتی ہے۔

Related Posts