Welcome To Qalm-e-Sindh

نیپا واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی: میئر کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نیپا واقعے کے حوالے سے کہا ہے کہ شہر میں پیش آنے والے اس المناک واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تحقیقات میں واٹر کارپوریشن اور دیگر متعلقہ اداروں کی ذمہ داریوں کا جائزہ لیا جائے گا اور کسی بھی کوتاہی یا غفلت کی صورت میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

میئر نے کہا کہ معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور شفافیت کے ساتھ تحقیقات کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کا جائزہ لے کر ذمہ داروں کی نشاندہی کریں۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ شہر میں مین ہول کورز کی تنصیب اور دیکھ بھال کے تمام پہلوؤں کی جانچ کی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ قانونی اور انتظامی کارروائی کے ذریعے ذمہ داروں کو جوابدہ بنایا جائے گا۔

Related Posts